حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے،حکام


عمان کےسمندر میں پاکستانی مسافروں کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتا ہیں جب کہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ا دارے( ایف آئی اے) نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔
حکام کے مطابق حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔
ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے، تاہم باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے۔
وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے جب کہ پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 16 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 15 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 15 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 16 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)