Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

فیلڈ مارشل انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں عوام کو بروقت ریلیف اور امداد فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے ان کے دن رات کے کاموں کی تعریف کی،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Sep 13th 2025, 10:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

ملتان : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں قصورسیکٹر،جلال پورپیرنوالا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان مربوط تعاون کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔ 

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو زمینی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اچھی طرز حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات، بشمول بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جو بار بار آنے والے سیلابوں کے نقصانات سے عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122 اہلکاروں اور پولیس حکام سے بھی ملاقات کی، ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور انتہائی کٹھن حالات میں قوم کی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، انہوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں عوام کو بروقت ریلیف اور امداد فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے ان کے دن رات کے کاموں کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور، قصور اور ملتان، جلالپور پیروالا کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا تاکہ نقصانات کے حجم اور جاری امدادی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران آرمی چیف سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی، جنہیں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔  

اس موقع پر متاثرین نے مشکل وقت میں بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا،اس سے قبل لاہور اور ملتان کے کور کمانڈرز نے قصور اور ملتان آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Advertisement
رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

  • 9 گھنٹے قبل
پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی

  • 12 گھنٹے قبل
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست

  • 7 گھنٹے قبل
27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

  • 9 گھنٹے قبل
کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار 

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار 

  • 11 گھنٹے قبل
آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

  • 8 گھنٹے قبل
وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے

  • 11 گھنٹے قبل
سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

  • 9 گھنٹے قبل
لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

  • 12 گھنٹے قبل
صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا

  • 12 گھنٹے قبل
شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement