Advertisement
تجارت

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 14 2025، 6:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کامزیدکہنا ہےکہ ورکنگ پیپرمیں حکومتی ٹیکسز اورایکسچینج لاسز شامل نہیں ہیں،اوگرا نئی قیمتوں کے تعین کی سمری 15 ستمبر کوحکومت کو بھجوائے گی،15روز کیلئے نئی پٹرولیم قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 264.61 جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 269.99 ہے۔

Advertisement