Advertisement
علاقائی

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی

پی ڈی ایم حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 14 2025، 6:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی

اسلام آباد: جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں شگاف کا خدشہ ہے،جس  سے موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہوگیا، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے، این ایچ اے حکام کی ہدایت پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے جبکہ ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔

Advertisement