بھارت کے نمائندے راجیش اگروال کے مطابق امریکی نمائندہ برینڈن لنچ ایک دن کے لیے نئی دہلی آئیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مسائل پر بات ہو سکے


نئی دہلی: بھارت اور امریکہ منگل کے روز تجارتی معاملات پر بات کریں گے۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر اضافی ٹیکس لگا دئیے تھے۔
بھارت کے نمائندے راجیش اگروال کے مطابق امریکی نمائندہ برینڈن لنچ ایک دن کے لیے نئی دہلی آئیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مسائل پر بات ہو سکے۔
گزشتہ ماہ امریکا نے بھارت کی برآمدات پر مزید 25 فیصد ٹیکس لگایا، جس سے بھارت کی مصنوعات پر کل ٹیکس 50 فیصد ہو گیا۔
اس فیصلے کے بعد اگست میں بھارت کی امریکا کو برآمدات کم ہوکر 68.6 ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ جولائی میں یہ 8 ارب ڈالر سے زیادہ تھیں۔
تجارت میں یہ کمی بھارت کی معیشت پر دباؤ ڈال رہی ہے، لیکن برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ان نئے ٹیکسوں کا اصل اثر اگلے مہینے سامنے آئے گا۔
اسی دوران بھارت نے چین اور روس کے ساتھ بھی تعلقات بڑھائےہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سات سال بعد چین کا دورہ کیا اور صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولایمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
پہلے بھارت اور امریکہ کے مذاکرات اگست میں منسوخ ہو گئے تھے کیونکہ بھارت نے اپنی زرعی اور دودھ کی منڈیوں کو کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم امریکہ کے سفیر سر جیو گور کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ اختلاف باقی نہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں معاملہ حل ہو سکتا ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل







