شیخ تمیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں، اور فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے


دوحہ میں منعقدہ عرب-اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ’گریٹر اسرائیل‘ کے منصوبے کو عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے اسرائیل پر نسل کشی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی عائد کیا۔
شیخ تمیم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں، اور فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا حالیہ طرزِ عمل نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے تشویشناک ہے۔
اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں امیر قطر نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ثالثی کے کردار میں مخلص رہا، تاہم اسرائیل نے نہ صرف ان کوششوں کو سبوتاژ کیا بلکہ حماس کی قیادت کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے اسرائیل کے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق دعوؤں کو "جھوٹ پر مبنی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراصل اسرائیل کا توسیع پسندانہ ایجنڈا، جسے ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ کہا جاتا ہے، عالمی امن و استحکام کو شدید متاثر کر رہا ہے۔
امیر قطر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی، جارحیت اور انسانیت سوز مظالم بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اور اگر اس کے خلاف فوری اقدام نہ اٹھایا گیا تو نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی خطاب کیا اور قطر کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی براہِ راست خطرہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر پے در پے حملے جاری ہیں، اور اگر اسرائیلی جارحیت کو نہ روکا گیا تو یہ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس زعم میں مبتلا ہے کہ اس سے کوئی جواب طلبی نہیں کرے گا، اور عالمی برادری کی خاموشی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی حملے اب ان ممالک تک بھی پہنچ چکے ہیں جو ثالثی کا کردار ادا کر رہے تھے، جن میں قطر بھی شامل ہے۔

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 4 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 4 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 5 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- ایک گھنٹہ قبل