Advertisement
تجارت

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے

یو اے ای میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاؤنٹ رکھنے والے پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکاؤنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 18th 2025, 9:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر ہے، یو اے ای میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاؤنٹ رکھنے والے پاکستانی پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکاؤنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے رہنما شریک ہوئے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ( پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی وژنری قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی جہت دی ہے اور مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہا ہے، اور الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ 

مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ یہ دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہو، جب کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اب آسانی سے اپنے ملک میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات بھجوا سکیں گے۔

گروپ سی ای او احمد عبدالال نے کہا کہ مشرق بینک اپنے صارفین کو ریئل ٹائم ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرے گا، اور پاکستان میں ڈیجیٹل انکلوژن کے سفر کو آگے بڑھائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن کو 2028 تک 67 فیصد تک لے جایا جائے گا، ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بینکوں کو اجازت دی گئی ہے، اور ان میں مشرق بینک نے لانچنگ کر دی ہے۔

وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جن میں 45 فیصد خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت میں بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ 22 سال بعد سرپلس میں گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

مشرق ڈیجیٹل بینک کو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مشرق بینک کے آپریشنز کے آغاز کا افتتاح 16 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 14 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 20 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 19 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 17 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
Advertisement