رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد سنگاپور پولیس نے انہیں پانی سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے


بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زوبین گرگ جو 2006 کی بالی وڈ فلم ’گینگسٹر‘ کے مشہور گانے ’یا علی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی عمر 52 سال تھی۔
زوبین گرگ آج سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’نارتھ ایسٹ فیسٹیول‘ میں پرفارم کرنے والے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد سنگاپور پولیس نے انہیں پانی سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
نارتھ ایسٹ فیسٹیول کے منتظمین نے ایک بیان میں زوبین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا "بہت دکھ کے ساتھ ہم زوبین گرگ کے انتقال کی خبر شیئر کر رہے ہیں۔ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری ہوئی، فوری طور پر سی پی آر دیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، مگر تمام تر کوششوں کے باوجود وہ بچ نہ سکے۔"
زوبین گرگ کی اچانک وفات نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
زوبین نے فلم ’گینگسٹر‘ کے ہٹ گانے ’یا علی‘ کے علاوہ فلم ’کرش 3‘ کا مشہور نغمہ "دل تو ہی بتا" اور ’پیار کے سائیڈ ایفیکٹس‘ کا گانا "جانے کیا چاہے من" سمیت متعدد کامیاب گیت گائے۔
وہ نہ صرف ہندی بلکہ آسام، بنگالی، نیپالی اور دیگر علاقائی زبانوں میں بھی گلوکاری کرتے رہے، اور اپنی ہمہ جہتی صلاحیتوں کے باعث ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- ایک گھنٹہ قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 4 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 44 منٹ قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 4 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- ایک گھنٹہ قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 2 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 13 منٹ قبل

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- 5 گھنٹے قبل