مولانا عبد الخبیر نے سعودی ولی عہد کو پیغام دیتے ہوئے کہا "پاکستان کا ہر بچہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کھڑا ہوگا۔ دشمن قوتیں سن لیں، باطل مٹے گا اور حق بلند ہوگا


پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدوں کی خوشی میں جمعہ کے روز ملک بھر میں یومِ تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر مساجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کرنے والے افراد نے دونوں برادر اسلامی ممالک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
لاہور میں یومِ تشکر کی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اور مجلس علما پاکستان کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے ان معاہدوں کو "تاریخی اور عظیم" قرار دیا اور کہا کہ پوری قوم اس کامیاب شراکت داری پر اللہ کا شکر ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا "خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور پاکستان کے فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتا ہوں۔ حرمین شریفین سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے، اور ان کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔"
مولانا عبد الخبیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ اشتراک دشمن قوتوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔
"اس معاہدے سے اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور پاکستان کا پرچم مزید بلند ہوا ہے۔"
انہوں نے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا "جنرل عاصم منیر نے حق کے پرچم کو بلند رکھا اور مودی جیسے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے۔ ہم نے تین گھنٹے میں دشمن کو خاک چٹوا دی، اور دنیا کو بتا دیا کہ ہم ’نعرہ تکبیر‘ والے ہیں۔"
مولانا عبد الخبیر نے سعودی ولی عہد کو پیغام دیتے ہوئے کہا "پاکستان کا ہر بچہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کھڑا ہوگا۔ دشمن قوتیں سن لیں، باطل مٹے گا اور حق بلند ہوگا۔"
انہوں نے ریاست پر حملہ کرنے والوں کو "گناہ کبیرہ کا مرتکب" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ایسے عناصر کا ملک میں کوئی جواز نہیں، فتنۂ خوارج اور دشمن ایجنڈے کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔"
ادھر پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان میں بھی یومِ تشکر کے موقع پر خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر چیف خطیب مولانا طیب محمد قریشی نے ملک کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کرائی۔
مولانا طیب قریشی نے کہا "ہمیں فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان کو منتخب کیا۔ دشمن سن لے، پاکستان کے لیے مکہ اور مدینہ سے پیغام آچکا ہے۔ آج کا دن دو قومی نظریے کی سچائی کی گواہی ہے۔ قوم کو چاہیے کہ وہ فوج اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔"

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل
