یہ جوڑا گزشتہ 18 برس سے افغانستان میں مقیم تھا اور ایک فلاحی منصوبہ چلا رہا تھا، جسے طالبان حکومت نے 2021 میں باضابطہ منظوری دی تھی


کابل: طالبان نے رواں سال فروری میں افغانستان میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا، جس کے بعد وہ جمعے کے روز قطری ثالثی کے نتیجے میں دوحہ روانہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، 76 سالہ باربی رینالڈز اور 80 سالہ پیٹر رینالڈز کی صحت سے متعلق ان کے اہل خانہ کو شدید خدشات لاحق تھے۔
طیارے میں سوار ہونے سے قبل باربی رینالڈز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "اگر ممکن ہوا تو ہم دوبارہ افغانستان لوٹیں گے کیونکہ ہم افغان شہری ہیں۔ اس وقت ہماری اولین خواہش ہے کہ ہم اپنے بچوں اور خاندان سے دوبارہ ملیں۔"
رائٹرز کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ قطر نے اس جوڑے کی رہائی کے لیے برطانوی حکومت اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر طالبان حکام سے کئی ماہ تک مذاکرات کیے۔
رہائی سے قبل 8 ماہ کی حراست کے دوران، کابل میں قطری سفارتخانے نے جوڑے کو مسلسل سہولیات فراہم کیں جن میں ڈاکٹر تک رسائی، ضروری ادویات اور اہل خانہ سے رابطہ شامل تھا۔
افغان وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی جوڑے نے افغان قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب، بی بی سی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ایسا طیارہ استعمال کرنے پر حراست میں لیا گیا جس کے بارے میں حکام کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
یہ جوڑا گزشتہ 18 برس سے افغانستان میں مقیم تھا اور ایک فلاحی منصوبہ چلا رہا تھا، جسے طالبان حکومت نے 2021 میں باضابطہ منظوری دی تھی۔

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 2 days ago

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 2 days ago
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 2 days ago
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر
- 15 hours ago

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- a day ago
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے
- 15 hours ago
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے
- 15 hours ago

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 2 days ago

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- a day ago

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 2 days ago
پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی
- 13 hours ago
ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار کر لیا گیا
- 13 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)





