ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
یہ امدادی سرگرمیاں 26 جون سے 9 ستمبر 2025 تک خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، نیلم ویلی اور آزاد جموں و کشمیر کے 20 سے زائد اضلاع میں جاری رہیں

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (HHRD)، جو پاکستان کی معروف غیر سرکاری تنظیموں میں شمار ہوتی ہے، نے حالیہ مون سون بارشوں، گلیشیائی جھیلوں کے شگاف (GLOFs) اور اچانک آنے والے سیلابوں سے متاثرہ علاقوں میں 70,737 افراد کو امداد فراہم کی ہے۔
یہ امدادی سرگرمیاں 26 جون سے 9 ستمبر 2025 تک خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، نیلم ویلی اور آزاد جموں و کشمیر کے 20 سے زائد اضلاع میں جاری رہیں، جن کے دوران متاثرین کو خشک راشن، پینے کے پانی کی 83,000 سے زائد بوتلیں، تیار کھانے، حفظانِ صحت کٹس، جیری کینز، کمیونٹی پیکجز اور بچوں کے لیے 573 "اسمایل بکسز" تقسیم کیے گئے۔
ساتھ ہی 9,700 سے زائد متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں موبائل میڈیکل یونٹس، کشتیوں پر میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیاں شامل تھیں۔ ایچ ایچ آر ڈی کے رضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں 48 واٹر فلٹرز بھی نصب کیے تاکہ صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
ایمرجنسی رسپانس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ERDM) پروگرام کے تحت جودت کامران کی قیادت میں ٹیمیں مسلسل سرگرم ہیں، جب کہ ڈائریکٹر آپریشنز ساجد علی چدھڑ کے مطابق ریلیف کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور بحالی کا عمل جاری ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری کا کہنا ہے کہ HHRD متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک ان کی مکمل بحالی اور گھروں کی تعمیر نو مکمل نہیں ہو جاتی۔ رضاکاروں کی یہ کاوشیں انسانی ہمدردی اور عزم کی بہترین مثال ہیں، جو پاکستان بھر میں متاثرہ افراد کے لیے اُمید کی کرن ثابت ہو رہی ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- چند سیکنڈ قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل





