اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
وزارت خارجہ کے مطابق اپنی خطاب میں اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا اور تنظیم کے وژن، مقاصد اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کردار کو سراہا


نیویارک – نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ دولتِ مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس (C-FAM) میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اپنی خطاب میں اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا اور تنظیم کے وژن، مقاصد اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کردار کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں دولتِ مشترکہ کو چاہیے کہ وہ تمام رکن ممالک کے لیے عملی فوائد اور تعاون کو یقینی بنائے۔ اسحاق ڈار نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر امن، مکالمے اور تعاون کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے۔
نائب وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات میں دولتِ مشترکہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے موسمیاتی لچک، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی انصاف کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ کے لیے عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے نوجوانوں کے بااختیار بنانے، ڈیجیٹل ترقی، اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں دولتِ مشترکہ کے کردار کو بھی نمایاں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دولتِ مشترکہ کے یوتھ ایجنڈا کی قیادت پر فخر ہے اور نوجوان نسل کو ایک بہتر اور پُرامن مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دولتِ مشترکہ میں ڈیجیٹل، فزیکل، اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنے کے اقدامات کی سرپرستی کرتا رہے گا تاکہ تنظیم کے 56 متنوع رکن ممالک ایک دوسرے سے مزید مؤثر انداز میں جُڑ سکیں۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ آج ہی نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال اجلاس کے مرکزی نکات میں شامل ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار کا دورہ نیویارک خاصا مصروف ہوگا، جہاں وہ کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ہم منصب وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 19 گھنٹے قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 13 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل


