صدر اور وزیراعظم کی سعودی عوام اور حکومت کوقومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، صدر آصف علی زرداری


صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف ہمارے باہمی اعتماد کی آئینہ دار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض کے حالیہ دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والا والہانہ استقبال اور محبت بھری مہمان نوازی باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ترقی کے عظیم سفر پر گامزن ہے اور آج عالمی برادری میں اس کا بلند مقام بصیرت اور دانشمندی کی مثال ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی عوام اور قیادت کی جانب سے اظہارِ یکجہتی پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
شہباز شریف کے مطابق پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے جس نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا، لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حاملہ خواتین کے لیے ٹائلی نال دوا غیر صحت بخش قرار
- 38 منٹ قبل

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 13 گھنٹے قبل

سعودی عرب آج اپنا 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل

میٹا کا فیس بک پر جیون ساتھی کی تلاش کے لیے اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 15 منٹ قبل

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 13 گھنٹے قبل
بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 13 گھنٹے قبل

’’ہراؤ یا گھر جاؤ‘‘ ایونت میں رہنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا کو ہرانا ہو گا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 13 گھنٹے قبل

جھنگ: جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

چین کا نوجوان ماہرین کے لیے ’’کے‘‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان
- 27 منٹ قبل