ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا


’’ہراؤ یا گھر جاؤ‘‘ گرین شرٹس پر سخت دباؤ آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا۔
ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بھارت سے شکست نے پاکستانی ٹیم کا سفر دشوار بنا دیا، اسے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے منگل کو سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی، یہ اہم ترین میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں پر بھارت کو آخری گروپ میچ میں عمان جیسی نوآموز ٹیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا، ٹیم آخری نمبر پر ہے۔ پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکا اور دونوں شکستیں بھارت سے میچز میں ملی ہیں ،ٹیم نے کمزور عمان اور یواے ای کو زیر کرکے سپر 4 میں جگہ بنائی۔
اس دوران وہ موزوں کمبی نیشن کی تلاش میں سرگرداں رہی ، یہ سلسلہ منگل کے میچ میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے، صائم ایوب ابتدائی 3 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے مگر ساتھ میں وکٹیں لے کر افادیت ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے، اتوار کے میچ میں جب انھوں نے 21 رنز بنائے تو ایک بھی وکٹ ہاتھ نہیں آئی، انھیں اسپن بولنگ کوالٹی کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، صاحبزادہ فرحان نے بھارت سے میچ میں ففٹی سے اعتماد بحال کرلیا ،وہ ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے کیلیے بے چین ہیں۔
اسی طرح گزشتہ میچ میں غلط آؤٹ دیے جانے والے فخر زمان اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ بولرز کو موجودگی کا احساس دلانا ہوگا، ٹیم بھارت سے میچ کے بعد ابوظبی پہنچ چکی تاہم آرام کو ترجیح دی۔
کپتان سلمان علی آغا بھارت کے خلاف ٹیم کی قدرے بہتر بیٹنگ کیلیے جہاں خوش ہیں وہیں انھیں پاور پلے میں خراب بولنگ پر تشویش بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے میچز میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی مگر سپر 4 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی، اسے بھی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے لازمی فتح درکار ہوگی، اس کی بیٹنگ لائن کافی مستحکم اور ورائٹی سے بھرپور بولنگ اٹیک پاکستانی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے، شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ سلو اور کنڈیشنز اسپنرز کیلیے موزوں ہیں۔
بھارتی گلوکارقتل
- 15 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 15 hours ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 15 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 9 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 14 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago





