متعدد ڈاکٹروں اور آٹزم کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کی مخالفت کر دی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حاملہ خواتین کے لیے ٹائلی نال دوا کو غیر صحت بخش قرار دے د یا۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹروں کو مشورہ دے گی کہ حاملہ عورتوں کو ٹائلی نال Tylenol دوائی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے نومولود کے آٹزم کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹائلی نال اچھی دوائی نہیں ، اس لیے ایف ڈی اے سختی سے ہدایت کرے گی کہ اگرطبی ضرورت نہ ہو تو حاملہ خواتین اس کے استعمال کو محدود کریں۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر صحت رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ آگاہی کی خاطر اس دوائی پر سیفٹی لیبل بھی لگایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائلی نال دوائی کو ایسیٹا مائنوفین acetaminophen بھی کہا جاتا ہے ، یہ دوائی عام طور پر بخار اور درد کے علاج کے طورپر لی جاتی ہے ۔
متعدد ڈاکٹروں اور آٹزم کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کی مخالفت کی ہے۔ امریکی اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کالج کے صدر ڈاکٹر اسٹیون جے فلیش مین نے ایک تحریری بیان میں کہا، ’یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ ہمارے وفاقی صحت کے ادارے اس اعلان کو جاری کرنے کے لیے تیار ہیں جو لاکھوں افراد کی صحت اور بہبود پر اثر انداز ہو گا، اس کے باوجود ان کے پاس قابل اعتماد ڈیٹا کی حمایت نہیں ہے۔‘
اس کے علاوہ طبی ماہرین نے اس طرح کے بیانات کے نتیجے میں حاملہ خواتین میں بے جا خوف اور گناہ کے احساسات پیدا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹائلی نال نامی دوائی پاکستان میں مختلف نام سے دستیاب ہے، عام میڈیکل اسٹورز پر بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے بھی یہ دوائی بڑی مقدار میں حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایسیٹامنفین ایک درد کم کرنے والی اور بخار کی دوا ہے۔ یہ بخار کو کم کرتی ہے کیونکہ یہ جسم کو اضافی حرارت نکالنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
یہ عموماً معمولی درد اور تکلیف کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے، جن میں سر درد، کمر درد، ہلکا آرتھرائٹس کا درد، دانت کا درد، پٹھوں کا درد، ماہواری سے قبل اور دوران کی تکلیف شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago





