خطاب کے دوران ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہاں آ کر مجھے ایک ٹوٹا ہوا اسکیلیٹر ملا۔ اگر خاتون اول کی طبیعت ٹھیک نہ ہوتی، تو وہ گر بھی سکتی تھیں


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کے ساتھ پیش آئے چند غیر متوقع تکنیکی مسائل خبروں کی زینت بن گئے۔
منگل کی صبح صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ مین ہیٹن میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔ جیسے ہی وہ عمارت کی بالائی منزل کی جانب جانے کے لیے اپنے عملے کے ساتھ اسکیلیٹر پر سوار ہوئے، اچانک اسکیلیٹر رک گیا۔
اس صورتحال میں صدر ٹرمپ اور خاتون اول کو سیڑھیوں کے ذریعے اوپر جانا پڑا۔
اس کے بعد جب ٹرمپ جنرل اسمبلی کے ہال میں اسٹیج پر خطاب کے لیے پہنچے تو وہاں بھی ٹیلی پرامپٹر نے کام کرنا بند کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے صورتحال کو ہنسی میں اڑاتے ہوئے کہا "میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ جو شخص یہ ٹیلی پرامپٹر چلا رہا ہے، اس کی خیر نہیں!"
خطاب کے دوران ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہاں آ کر مجھے ایک ٹوٹا ہوا اسکیلیٹر ملا۔ اگر خاتون اول کی طبیعت ٹھیک نہ ہوتی، تو وہ گر بھی سکتی تھیں۔"
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے عالمی سطح پر متعدد تنازعات ختم کرانے میں کردار ادا کیا ہے، لیکن ان کے بقول اقوام متحدہ نے ان کوششوں میں کوئی مدد نہیں کی۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago





