وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری، امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کی دلیرانہ، جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، اعلامیہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیا۔
وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کی دلیرانہ، جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا، خصوصاً اُن کی وہ پہل جس کے تحت انہوں نے رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کیا تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں امن کی بحالی کے لیے تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔
وزیرِاعظم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال طے پانے والے ٹیرف (محصولات) معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک-امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے سودمند ہوں گے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی، وزیراعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی امریکی صدر کی طرف سے کی گئی عوامی توثیق پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے انسدادِ دہشت گردی میں امریکی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کی پاکستان کے کردار کی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِاعظم نے صدر ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، صدر ٹرمپ
- 2 hours ago
وائٹ ہاؤس: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ختم
- 9 hours ago

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی، ایک لاکھ 61 ہزار کی حد عبور
- 3 hours ago

بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کے لیے اداکاری چھوڑی ، فرح حسین
- 15 hours ago

ضلع ٹانک : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کر دیا
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- 3 hours ago

پاکپتن : دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب
- 4 hours ago

پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قومی اور ضلعی سطح پر 200 سے زائد سڑکوں کو نقصان ہوا ہے، پی ڈی ایم اے
- 4 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرکا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست
- an hour ago

مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل کی 'اے آئی' ٹیکنالوجی تک رسائی کو بلاک کر دیا
- 4 hours ago