اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، صدر ٹرمپ
اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اب بہت ہو چکا، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں غیر ملکی پالیسی سے غیر متعلقہ ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے جب صدر ٹرمپ سے حالیہ دنوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے کے چند حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے ارادوں سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”میں اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ میں اجازت نہیں دوں گا۔ ایسا نہیں ہوگا۔“
ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ”اب بہت ہو چکا، اب رکنے کا وقت ہے۔“
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج غزہ پر بات چیت بہت اچھی رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے۔ غزہ میں خراب حالات پر قابو اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ اسرائیل کے مضبوط حامی سمجھے جاتے ہیں، وہ غزہ میں حماس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بھی ثالثی کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان اسرائیلی قیادت کے لیے غیر متوقع پیغام تھا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے زور دے رہے ہیں۔
یہ بیان ایک اہم موقع پر سامنے آیا ہے کیونکہ اسرائیل اس وقت قحط زدہ غزہ سٹی پر بھرپور حملہ کر رہا ہے، ساتھ ہی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع بھی جاری ہے۔ نیتن یاہو پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے ہیں، جو ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ترکیے کے صدر طیب اردوان سے بھی شاندار ملاقات ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کررتے ہوئے کہا کہ چینی صدر سے ٹک ٹاک اور دیگر معاملات پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، ٹک ٹاک کو اب پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل





