بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کی ایک انتہائی اذیت ناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
ساڑھے 7 برس تک ایک خطرناک مرض ٹرائی جیمینل نیورالجیا trigeminal neuralgia میں مبتلا رہا، سلمان خان


بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی زندگی کی ایک انتہائی اذیت ناک حقیقت کا انکشاف کیا ہے۔
شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ وہ ساڑھے 7 برس تک ایک خطرناک مرض ٹرائی جیمینل نیورالجیا trigeminal neuralgia میں مبتلا رہے، جسے وہ سوسائیڈل ڈیزیز (خودکشی پر مجبور کرنے والی بیماری) قرار دیتے ہیں۔
سلمان خان نے بتایا کہ یہ درد اتنا خوفناک تھا کہ آپ یہ اپنے سب سے بڑے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہیں گے، یہ ہر چار پانچ منٹ بعد حملہ کرتا تھا، مجھے ناشتہ کرنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا اور ڈنر تک پھر بھوکا رہتا تھا، ایک عام آملیٹ کھانے میں بھی خود کو زبردستی راضی کرنا پڑتا کیونکہ دوائیوں کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کو لگا کہ شاید یہ دانتوں کا مسئلہ ہے، مگر اصل میں اعصاب کا مرض نکلا، پہلی بار یہ جھٹکا مجھے 2007ء کی فلم پارٹنر کے سیٹ پر محسوس ہوا۔ اس بیماری کو سوسائیڈل ڈیزیز اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ناقابلِ برداشت درد کے باعث دنیا بھر میں اس مرض کے مریضوں میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
اس موقع پر شو میں شریک عامر خان نے بھی گفتگو میں کہا کہ یہ درد واقعی ناقابلِ برداشت ہوتا ہے۔
سلمان خان نے بتایا کہ خوش قسمتی سے جدید میڈیکل سائنس نے میری زندگی آسان بنا دی، میں نے گاما نائف سرجری کرائی جس میں 7 سے 8 گھنٹے تک چہرے پر پیچ کس لگا کر علاج کیا گیا، مجھے بتایا گیا تھا کہ سرجری کے بعد درد صرف 20 سے 30 فیصد تک کم ہوگا، مگر خوش قسمتی سے یہ بالکل ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ ٹرائی جیمینل نیورالجیا چہرے کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں چہرے کی نسوں میں شدید بجلی کے جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago



