موجودہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں تیسری بار آمنے سامنے ہوں گی، دنیا بھر میں پاکستان اور انڈیا کے مقابلہ دیکھنے کے لئے شائقین منتظر رہتے ہیں


دبئی: پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے مابین کھیلا جانے والے ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہے اورشائقین بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں، شائقین کرکٹ بڑے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق فائنل مقابلے کے لیے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ، 26 ستمبر تک پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں دستیاب ہیں، جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔
تاہم خلیج ٹائم کی رپورٹ کے مطابق منتظمین کی جانب سے تماشائیوں کے لئے ایک پروموشن اسکیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق دو ٹکٹ خریدنے پر ایک پریمیم مفت دیا جائے گا،اس طرح تین پریمیم ٹکٹ دو کی قیمت میں دیے جا رہے ہیں۔
موجودہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں تیسری بار آمنے سامنے ہوں گی، دنیا بھر میں پاکستان اور انڈیا کے مقابلہ دیکھنے کے لئے شائقین منتظر رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں جبکہ ان کشیدہ حالات کا اثر کرکٹ میدان میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔
دونوں ٹیموں کے ابتدائی دو میچوں میں کھلاڑیوں نے میچ کے بعد مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا، پہلے دونوں میچ بھارت کے نام رہے تھے۔
پہلے میچ میں بھارت با آسانی جیت گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان بھارت کو دباؤ میں لے آیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکا، اب فائنل میں ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ پرجوش ہیں کہ فائنل مقابلہ ہم ہی جیتیں گے۔
پہلے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر سیاسی بات کرنے کا الزام لگا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جارحانہ انداز میں جشن منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل




