اسی طرح سہارنپور میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد ایک پرامن ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا


نئی دہلی: بھارت میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرنا قابلِ سزا عمل بن گیا۔ ریاست اُتر پردیش میں "آئی لَو محمد ﷺ" کے بینرز اور نعروں پر پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہر کانپور میں 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران مسلمان شہریوں نے "I Love Muhammad ﷺ" کا بینر آویزاں کیا، جس پر ہندو انتہا پسندوں نے شدید ردعمل دیا اور جلوس میں بدنظمی پھیلانے کی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق، نہ صرف انتہا پسند ہندو عناصر نے بینر پھاڑا اور توڑ پھوڑ کی، بلکہ پولیس نے بھی کئی دن بعد کارروائی کرتے ہوئے 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
پولیس کے اس اقدام کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔
آج رائے بریلی میں "I Love Muhammad ﷺ" کے عنوان سے ایک ریلی نکالی گئی جو اعلیٰ حضرت درگاہ اور اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کی قیادت میں ان کے گھر کے باہر شروع ہوئی۔ ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح سہارنپور میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد ایک پرامن ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال، مہاراشٹرا کے شہر ممبئی، اور دیگر کئی علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں مسلمان شریک ہوئے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل





