وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ایک جنگی جہاز کی پن سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی


وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ایک جنگی جہاز کی پن سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی۔
جمعرات کے روز واشنگٹن میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو شریک تھے۔ ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔
اس ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کے کوٹ پر نمایاں طور پر لگی ایک ایف-22 ریپٹر طیارے کی سونے کی پن نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کر لی، اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
کئی صارفین نے اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ عسکری کامیابی کا "خاموش اعتراف" قرار دیا، جب کہ کچھ نے کہا کہ ٹرمپ نے دانستہ طور پر یہ پن پہن کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے۔ ایک بھارتی صارف نے تو مودی کو براہ راست ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: "یہ بہت بڑا اشارہ ہے۔"
تاہم ان قیاس آرائیوں کو اس وقت دم توڑنا پڑا جب وائٹ ہاؤس نے باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یہ پن دراصل ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے موقع پر لگائی تھی، جو شہباز شریف سے ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس آئے تھے۔
یاد رہے کہ ایف-22 ریپٹر ایک امریکی ساختہ جدید لڑاکا طیارہ ہے جس کی پن صدر ٹرمپ اکثر بین الاقوامی دفاعی ملاقاتوں کے موقع پر پہنتے ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 33 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 منٹ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل


