نیتن یاہو کا خطاب شروع ہوتے ہی عرب و مسلم وفود اقوام متحدہ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
اس سے قبل مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران عرب اور مسلم ممالک نے ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے


نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تقریر پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جیسے ہی وہ خطاب کے لیے اسٹیج پر پہنچے، متعدد ممالک کے نمائندے احتجاجاً اجلاس ہال سے واک آؤٹ کر گئے۔
جنرل اسمبلی کی آج کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی سب سے پہلے نیتن یاہو کو تقریر کے لیے مدعو کیا گیا۔ ان کے اسٹیج پر آتے ہی متعدد مسلم اور عرب ممالک کے وفود نے احتجاجاً اپنی نشستیں چھوڑ دیں اور اجلاس سے باہر چلے گئے۔
اس واک آؤٹ کو نیتن یاہو اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی ناراضی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی پالیسیوں پر شدید عالمی تنقید کے تناظر میں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران عرب اور مسلم ممالک نے ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جیسے ہی نیتن یاہو تقریر کے لیے اسٹیج پر آئیں گے، مذکورہ ممالک کے مندوبین اجلاس ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے — اور آج وہی مناظر دیکھنے میں آئے۔

آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو قصوروار قرار
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے 'مارکیٹ ویلیو' کا خانہ ختم کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب: بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں
- 4 گھنٹے قبل

رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا ہر شہری 3.18 لاکھ روپے کا مقروض، تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فورمرحلہ : سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ایران اور روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کا ایٹمی توانائی معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل

شیاؤمی کا آئی فون کے مدمقابل دو جدید فونز کا شاندار لانچ
- 2 گھنٹے قبل

اتر پردیش: میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر پولیس تشدد، 20 مسلمانوں پر مقدمے
- 4 گھنٹے قبل

عرفان پٹھان کی پاکستان ٹیم پر غیر متوقع تعریف، بنگلادیش کے خلاف شاندار دفاع کو سراہا
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے ملاقات: ٹرمپ کے کوٹ پر پن نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
- 2 گھنٹے قبل
آم کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول، نئی تحقیق نے پرانا تصور بدل دیا
- 2 گھنٹے قبل