آئینی بینچ نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس تو کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کی حد تک ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلا لیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکا تھا جس کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
علاوہ ازیں جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے۔

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 10 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 7 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 10 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 9 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 10 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 7 گھنٹے قبل