شہباز شریف نے خصوصی امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کو بھی سراہا اور دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو سراہتے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کا خاتمہ اور خطے میں دیرپا امن کا قیام ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی صدر اس اہم معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
شہباز شریف نے خصوصی امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کو بھی سراہا اور دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
امن منصوبے کی تفصیلات
بی بی سی، رائٹرز اور دیگر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے پیش کردہ مجوزہ امن منصوبے میں کئی اہم شقیں شامل ہیں:
معاہدہ طے پانے کے 48 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی ، اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی ، جنگ بندی پر آمادہ ہونے والے حماس ارکان کو عام معافی اور محفوظ انخلا ، حماس کے عسکری ڈھانچوں کا مکمل خاتمہ ، اسرائیلی افواج کا بتدریج غزہ سے انخلا ، غزہ کو ایک عبوری حکومت کے ذریعے چلانا فلسطینی اتھارٹی کے لیے مستقبل میں کردار کی گنجائش (بشرطیکہ اصلاحات ہوں)
اس منصوبے کو ٹرمپ انتظامیہ کے سابق موقف سے ایک نمایاں پالیسی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے۔ سابق مؤقف کے برعکس، اب فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی اجازت دی جائے گی اور ان کی ریاستی امنگوں کو تسلیم کیا جائے گا۔
ٹرمپ–نیتن یاہو ملاقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے، جس میں امن منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق، اسرائیل اور حماس ایک فریم ورک معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ "فاکس اینڈ فرینڈز" پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو کچھ قربانیاں دینی ہوں گی، لیکن یہی امن کی راہ ہے۔

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 7 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 6 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- ایک دن قبل









