امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
ممکن ہے کوئی فریق مکمل طور پر خوش نہ ہو، مگر یہی طریقہ کار اس تنازعے کا حل نکالنے کا راستہ ہے

.webp&w=3840&q=75)
واشگٹن: امریکہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ایک فریم ورک معاہدے کے حتمی ہونے کے قریب پہنچا جا رہا ہے اور اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالہ سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک جامع فریم ورک کے قریب ہیں۔ لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نیتن یاہو سے 21 نکاتی امن منصوبے پر بات کریں گے اور ساتھ ہی قطر کی قیادت سے بھی رابطہ رکھیں گے، جو حماس کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ایک منصفانہ معاہدے کے لیے کچھ نہ کچھ گنوانا پڑے گا؛ ممکن ہے کوئی فریق مکمل طور پر خوش نہ ہو، مگر یہی طریقہ کار اس تنازعے کا حل نکالنے کا راستہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیتن یاہو کی یہ ملاقات اقوامِ متحدہ میں ان کی حالیہ تقریر کے بعد ہو رہی ہے، جسے کئی ممالک اور سفارت کاروں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے حوالے سے بڑھے ہوئے عالمی دباؤ کے درمیان یہ وائٹ ہاؤس دورہ نیتن یاہو کا اس سال چوتھا دورہ ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





