Advertisement
پاکستان

کوئٹہ ، ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے زوردار دھماکہ،10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی

فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور سمیت تمام چھ دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 گھنٹے قبل پر ستمبر 30 2025، 12:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ ، ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے زوردار دھماکہ،10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی

لوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے.

کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ خودکش دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ خودکش حملہ فتنۃ الہندوستان کی کارروائی ہے، حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کے ساتھ پانچ دیگر دہشت گرد بھی موجود تھے۔فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان زخمی ہوئے۔

وزیرِ صحت بلوچستان بخت کاکڑ نے 10 افراد کے مارے جانے اور 33 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 10 میں سے 5 افراد موقع پر اور 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے سول اسپتال کوٸٹہ، بی ایم سی اسپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں موجود ہیں

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا، اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔

Advertisement
Advertisement