مرحوم کی نمازِ جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی گئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، عزیز و اقارب اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی


لاہور: تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے معروف مزاحیہ اداکار لکی ڈیئر کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ لکی ڈیئر گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں کی بیماری اور ذیابیطس جیسے پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے، اور کافی عرصے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق آخری ایام میں ان کی حالت نہایت تشویشناک ہو گئی تھی، وہ کوما میں چلے گئے تھے اور ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی کام کرنا چھوڑ چکے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی گئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، عزیز و اقارب اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر اہل خانہ، فنکار برادری اور مداح آبدیدہ نظر آئے۔
یاد رہے کہ لکی ڈیئر گزشتہ چار دہائیوں سے اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے میدان میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہے۔ انہوں نے سینکڑوں اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں یادگار کردار ادا کیے۔
شوبز حلقوں نے لکی ڈیئر کی فنی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 2 hours ago

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 2 hours ago

خضدار آپریشن: فتنۃِ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
- 2 hours ago

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار
- 5 hours ago

پنجاب کے سیلاب پر سیاست افسوسناک ہے، مریم نواز کا چکوال میں خطاب
- 6 hours ago

فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت
- 7 hours ago

ایل پی جی مزید سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے کی کمی
- 4 hours ago

بغیر حماس کے فلسطین کا حل ممکن نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 3 hours ago

مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
- 7 hours ago

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 2 hours ago
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے باعثِ فخر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 hours ago