Advertisement
تفریح

پہلگام واقعے پر مبنی پاکستانی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

بے گناہ کی کہانی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب اور رافیل طیاروں کی تباہی پر مشتمل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر اکتوبر 1 2025، 3:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلگام واقعے پر مبنی پاکستانی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

پہلگام واقعے پر مبنی پاکستانی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ انٹرٹینمنٹ چینل بہت جلد پہلگام تنازع پر مرکوز ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ پیش کرنے والا ہے، جو رواں سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

رواں سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں اچانک فائرنگ ہوئی، جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں کچھ غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے، تاہم زیادہ تر ہلاک شدگان بھارتی سیاح تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور اس کے جواز کے طور پر پاکستان کے خلاف آپریشن سندور شروع کر دیا۔

بعدازاں پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی طیارہ رافیل بھی شامل تھا اور اس کارروائی کو پاکستان کی جانب سے معرکہ حق کا نام دیا گیا۔

بھارت نے اس واقعے پر مبنی فلم ’آپریشن سندور‘ بنانے کا اعلان کیا، تاہم پاکستان نے بھارتی پروپیگینڈے سے پہلے ہی اسی واقعے پر مبنی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

View this post on Instagram
 
A post shared by Lollywood Pictures Entertainment (@lpentertainmentt)

ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس سے کہانی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات لگائے جائیں گے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کو اجاگر کیا جائے گا۔

’بے گناہ‘ کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ ٹیلی فلم بھارتی پروپیگنڈے کا جواب ہے اور اسے حوصلے اور قربانی کی کہانی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ٹیلی فلم کی کہانی علی معین اور عرفان چانڈیو نے لکھی ہے، جب کہ ہدایت کاری شمعون عباسی نے کی ہے، فلم میں شمعون عباسی، حسن نیازی، فراز فاروقی، کامران جیلانی، سلیم شیخ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

متوقع ہے کہ یہ ٹیلی فلم بہت جلد گرین انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کی جائے گی۔

Advertisement
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری کاسامنا

کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری کاسامنا

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت نے 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی

حکومت نے 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی

  • 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی  ٹی 20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

  • 14 منٹ قبل
گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنادیا گیا

گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنادیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ

پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ

  • ایک گھنٹہ قبل
اگلا بجٹ اب ایف بی آر نہیں، وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا: وزیر خزانہ

اگلا بجٹ اب ایف بی آر نہیں، وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا: وزیر خزانہ

  • ایک گھنٹہ قبل
ہانیہ عامر کی بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت ،  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر کی بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • 4 گھنٹے قبل
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ

  • 7 منٹ قبل
سکیورٹی فورسز کا کوئٹہ اور شیرانی  فتنۃ الہندوستان کے  خلاف کامیاب آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کوئٹہ اور شیرانی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement