Advertisement
پاکستان

اگلا بجٹ اب ایف بی آر نہیں، وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے کمیٹی کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر اکتوبر 1 2025، 5:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگلا بجٹ اب ایف بی آر نہیں، وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری ایف بی آر کے بجائے وزارت خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کر دیا گیا ہے تاکہ اصلاحات کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سلیم مانڈوی والا نے کی۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور اعوان اور ایف بی آر حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ایک صدارتی آرڈر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ اپیل کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایف بی آر نے صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد نہیں کیا اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، حالانکہ قانونی طور پر صدر کے احکامات پر عمل کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

متاثرہ شہری کے وکیل نے بھی موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے تین مرتبہ قانون کی خلاف ورزی کی، اور واضح ہدایات کے باوجود صدر کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا کہ اگر معاملہ اشیاء کی درجہ بندی (classification) سے متعلق ہو تو اس پر ایف ٹی او اپیل کر سکتا ہے، تاہم صدارتی احکامات پر عملدرآمد میں کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر خزانہ نے کمیٹی کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت رواں سال نومبر کے آخر میں ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ جاری کرے گی، اور مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر تک کے بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کر دی ہے، جبکہ اپریل 2026 میں 1.3 ارب ڈالر کی مزید ادائیگی بھی وقت پر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات معیشت کی سمت کو درست رکھنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی تنظیمِ نو کا عمل جاری ہے، جس کی خود وزیراعظم نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم اس منصوبے کی ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹس بھی لے رہے ہیں، جبکہ ٹیکس پالیسی آفس کو جلد مکمل فعال کر دیا جائے گا۔

Advertisement
ہانیہ عامر کی بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت ،  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر کی بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • 6 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی  ٹی 20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

  • 5 گھنٹے قبل
گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنادیا گیا

گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنادیا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ

پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ

  • 3 گھنٹے قبل
ن لیگ کی تنقید پر خاموش نہیں رہیں گے: قمر زمان کائرہ

ن لیگ کی تنقید پر خاموش نہیں رہیں گے: قمر زمان کائرہ

  • 27 منٹ قبل
پہلگام واقعے پر مبنی پاکستانی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

پہلگام واقعے پر مبنی پاکستانی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب

  • 24 منٹ قبل
کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری کاسامنا

کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری کاسامنا

  • 6 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کا کوئٹہ اور شیرانی  فتنۃ الہندوستان کے  خلاف کامیاب آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کوئٹہ اور شیرانی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک

  • 8 گھنٹے قبل
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement