پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر راؤٹر کو ان پودوں سے کچھ فاصلے پر منتقل کر دیا جائے، تو انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک تہائی یا اس سے زیادہ بہتری آ سکتی ہے۔


کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے گھر میں لگے خوبصورت پودے — جو بظاہر صرف تازہ ہوا اور خوبصورتی فراہم کرتے ہیں — دراصل آپ کے وائی فائی کنکشن کو سست بھی کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، یہ حقیقت ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے جو براڈ بینڈ جینی نامی ادارے نے کی ہے۔ تحقیق کے مطابق، گھر کے اندر موجود پودے وائی فائی سگنلز کو متاثر کر کے انٹرنیٹ کی رفتار کم کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر راؤٹر کو ان پودوں سے کچھ فاصلے پر منتقل کر دیا جائے، تو انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک تہائی یا اس سے زیادہ بہتری آ سکتی ہے۔
پودے کیسے وائی فائی کو متاثر کرتے ہیں؟
تحقیق کے مطابق پودوں کی نم مٹی اور موٹے پتے وائی فائی سگنلز کو یا تو جذب کر لیتے ہیں یا پھر واپس پلٹا دیتے ہیں۔اس کے نتیجے میں وائرلیس سگنلز کی کوریج متاثر ہوتی ہے، اور نیٹ ورک کی کارکردگی کم ہو جاتی ہے۔
خاص طور پر اگر کوئی گھر چھوٹا ہے اور اس میں جگہ جگہ پودے رکھے گئے ہیں تو وائی فائی کی کارکردگی پر اثر نمایاں ہو سکتا ہے۔
ماہرین خود بھی اس نتیجے پر پہنچ کر حیران رہ گئے کہ صرف راؤٹر کو پودوں سے دور کرنے سے کتنی واضح بہتری آتی ہے۔
صرف پودے ہی نہیں، دیگر رکاوٹیں بھی مسئلہ
صرف پودے ہی نہیں بلکہ موٹی دیواریں، چھتیں، فرنیچر اور پڑوسیوں کے وائی فائی نیٹ ورکس بھی آپ کے انٹرنیٹ کو سست کر سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ کو وائی فائی کی رفتار میں بار بار کمی محسوس ہوتی ہے، تو سب سے پہلے راؤٹر کی پوزیشن تبدیل کریں۔
راؤٹر کو گھر کے وسط میں رکھنا زیادہ مؤثر ہوتا ہے تاکہ سگنلز ہر سمت میں یکساں پھیل سکیں۔ راؤٹر کو اونچی جگہ پر رکھنا بہتر ہوتا ہے، جیسے کہ کسی الماری یا دیوار کے اوپر، تاکہ نیچے کی جانب آنے والے سگنلز بہتر طریقے سے پورے گھر میں پھیل سکیں۔راؤٹر کو کونے میں یا بند جگہوں میں لگانے سے سگنلز کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 minutes ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago






