پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کی علامت ہے، جو مالیاتی استحکام اور کاروباری بہتری کے لیے مثبت اشارہ ہے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا رجحان غالب رہا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2,849 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 168,489 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 165,640 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کی علامت ہے، جو مالیاتی استحکام اور کاروباری بہتری کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق، گزشتہ روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، اور دوپہر تک انڈیکس 166,889 پوائنٹس کی سطح عبور کر چکا تھا۔ مارکیٹ میں 1,013 ملین سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مجموعی مالیت 40.29 ارب روپے رہی۔
سب سے زیادہ شیئرز کی خرید و فروخت بینک آف پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام اور حیسکول میں دیکھی گئی۔
دیگر انڈیکسز میں بھی مثبت رجحان رہا کے ای 30 انڈیکس 400.53 پوائنٹس بڑھ کر 51,437.19 پوائنٹس پر بند ہواکے ایم آئی 30 انڈیکس 677.65 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 247,225.06 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان سے انخلا، اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹنگ پر غور
- 4 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری
- 6 گھنٹے قبل
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
- 6 گھنٹے قبل

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت نے چینی کی مزید درآمد پر پابندی لگا دی
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
- 7 گھنٹے قبل

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا
- 6 گھنٹے قبل

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا
- 7 گھنٹے قبل

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ترکی: استنبول میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل