سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات کو آئندہ سندھ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا، جو کہ پیر کو متوقع ہے۔


سندھ ایمپلائز الائنس نے سندھ حکومت سے مذاکرات کے بعد 6 اکتوبر کو طے شدہ دھرنا موخر کرنے اور جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا، جس میں آٹھ رکنی وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت الائنس کے چیئرمین حاجی اشرف خاصخیلی نے کی۔
اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ بھی موجود تھے۔ ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ہوئی۔
ملازمین کے اہم مطالبات پر گفتگو
اجلاس میں پنشن اصلاحات، ڈی آر اے الاؤنس، گروپ انشورنس، بینیوولنٹ فنڈ سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دورانِ گفتگو چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سندھ سے براہ راست رابطہ کر کے ملازمین کے خدشات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات کو آئندہ سندھ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا، جو کہ پیر کو متوقع ہے۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
حکومت اور الائنس کے درمیان اتفاق کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں جنرل ایڈمنسٹریشن، فنانس، اسکول ایجوکیشن، اور لاء کے سیکریٹریز کے ساتھ ساتھ سندھ ایمپلائز الائنس کے چار نمائندے شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹی حکومت کو قابلِ عمل اور باہمی طور پر متفقہ سفارشات پیش کرے گی۔

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 12 منٹ قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 25 منٹ قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 5 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 14 منٹ قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 5 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 2 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 4 گھنٹے قبل