ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ حماس کے لیے آخری موقع ہے۔ اگر انہوں نے اس موقع کو گنوا دیا تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کی مہلت دے دی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ حماس کے لیے آخری موقع ہے۔ اگر انہوں نے اس موقع کو گنوا دیا تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دیگر عرب و مسلم ممالک پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں اور اب حماس کے پاس فیصلہ کن وقت ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ "معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں حماس کے جنگجوؤں کی جانیں بھی خطرے میں ہوں گی۔"
ساتھ ہی انہوں نے فلسطینی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ غزہ شہر خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر اختلافات
امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ اس ہفتے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا، جس پر بظاہر متعدد عرب ممالک نے اصولی اتفاق کیا ہے۔
تاہم قطر اور پاکستان نے منصوبے کے بعض نکات پر اعتراضات اور وضاحتوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے بیان میں کہا کہ "منصوبے کے کئی نکات پر مزید گفت و شنید کی ضرورت ہے، خاص طور پر اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا سے متعلق۔"
اسی طرح پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ "ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 20 نکات وہ اصل مسودہ نہیں ہے جو مسلم ممالک کی مشاورت سے تیار کیا گیا تھا۔"
انہوں نے بتایا کہ "8 مسلم ممالک کی مشاورت سے جو ابتدائی ڈرافٹ پیش کیا گیا تھا، اس میں بعد ازاں تبدیلیاں کی گئیں اور اب جو نکات صدر ٹرمپ نے جاری کیے ہیں، وہ ہماری متفقہ تجاویز سے مختلف ہیں۔"
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مسلم اتحادیوں کے ساتھ مل کر اصل متفقہ ڈرافٹ پر ہی فوکس رکھے گا۔

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 26 منٹ قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 21 منٹ قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 3 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 23 منٹ قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 4 گھنٹے قبل

غزہ کی جانب ایک اور امدادی فلوٹیلا روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج
- 4 گھنٹے قبل