سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
انٹرپول کے خط میں گاڑی کا آخری معلوم مقام 11 فروری 2025 کو کراچی کے صدر علاقے کے طور پر درج تھا، اسی بنیاد پر یہ معلومات طلب کی گئی ہیں


سندھ پولیس نے انٹرپول سے برطانیہ سے چوری ہو کر کراچی میں ٹریک کی گئی رینج روور اسپورٹ گاڑی کے ٹریکر لاگز کی تفصیلی معلومات مانگ لیں ہیں۔
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے بتایا کہ انٹرپول کا دو روز قبل ایک خط اینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کو موصول ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے برطانوی پولیس حکام کو ای میل کے ذریعے درخواست کی ہے کہ وہ گاڑی میں نصب ٹریکر کا مکمل لاگ فراہم کریں اور واضح کریں کہ کس ذریعہ (source) کی مدد سے گاڑی کا موجودہ یا سابقہ فعال مقام معلوم کیا گیا تھا۔
انٹرپول کے خط میں گاڑی کا آخری معلوم مقام 11 فروری 2025 کو کراچی کے صدر علاقے کے طور پر درج تھا، اسی بنیاد پر یہ معلومات طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرپول نے اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، کراچی پولیس اور ایس ایس پی اے وی ایل سی کو اس چوری سے متعلق باضابطہ خط بھیجا تھا۔ سرکاری مراسلے کے مطابق، یہ رینج روور اسپورٹ گاڑی برطانیہ سے چوری ہوئی تھی اور بعد ازاں اسے کراچی کے صدر علاقے میں ٹریک کیا گیا تھا۔
انٹرپول کے مطابق، 11 نومبر 2022 کو ہاروگیٹ میں ایک سیاہ رنگ کی رینج روور اسپورٹ چوری ہوئی تھی۔ چوری کے وقت گاڑی میں ٹریکر نصب تھا اور ابتدائی طور پر اسے لیڈز میں ٹریک کیا گیا، تاہم پھر اس کا سراغ گم ہو گیا۔
لینڈ روور کے ٹیلی میٹکس ماڈیول کے ریکارڈ کے مطابق یہ گاڑی 11 فروری 2025 کو صبح 6:34 بجے کورنگی سروس روڈ، اعظم بستی، صدر ٹاؤن میں موجود درج ہوئی تھی۔
انٹرپول نے برطانوی پولیس کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا پاکستانی حکام اس گاڑی کے حوالے سے کوئی سرکولر جاری کریں گے یا وہ سراغ رسانی میں تعاون اور مزید معلومات فراہم کریں گے۔

آخری ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 39 منٹ قبل

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 19 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 19 گھنٹے قبل













