فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی، اتمر بن گویر نے کہا ہے کہ انہوں نے فلوٹیلا کے شرکا کو جیل میں رکھنے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ اب مکمل ہو چکا ہے


تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی، اتمر بن گویر نے کہا ہے کہ انہوں نے فلوٹیلا کے شرکا کو جیل میں رکھنے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ اب مکمل ہو چکا ہے۔
جمعے کے روز بن گویر نے کیتسعیوت جیل سے ایک ویڈیو جاری کی، جہاں ان کارکنوں کو قید رکھا گیا ہے جو فلوٹیلا مشن کا حصہ تھے۔ ویڈیو میں انہوں نے گرفتار افراد کو "دہشت گردوں کے حامی" قرار دیتے ہوئے کہا:
"جیسا کہ میں نے کہا تھا، فلوٹیلا کے شرکا اب سکیورٹی جیل میں ہیں اور ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہو رہا ہے جیسا دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا "ان کے لباس بھی وہی ہیں جو دہشت گردوں کے لیے مخصوص ہیں اور انہیں کم سے کم سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ میں نے جو وعدہ کیا تھا، وہی اب ہو رہا ہے۔"
مزید جیل میں رکھنے کا مطالبہ
اپنے ایک اور ویڈیو بیان میں بن گویر نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلوٹیلا کے شرکا کو ملک بدر کر کے "غلطی" کر رہے ہیں۔
"میری رائے میں ان افراد کو کم از کم چند ماہ اسرائیلی جیل میں رکھا جانا چاہیے۔ اگر انہیں واپس بھیجا گیا تو وہ پھر آئیں گے،" بن گویر نے کہا۔
فلوٹیلا مشن اور گرفتاریاں
یاد رہے کہ بدھ کی رات اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والی 42 کشتیوں پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 470 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اب تک 4 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر کارکنوں کے خلاف بھی ملک بدری کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 5 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 7 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 7 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 2 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 4 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 5 گھنٹے قبل