امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت، نامزد مرکزی اشتہاری ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
طیفی بٹ کو لاہور لانے بعد جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے گا، جے آئی ٹی ملزم سے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمے میں تفتیش کرے گی،پولیس


لاہور: ٹیپو ٹرکاں والے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کےقتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری انٹرپول کی مدد سے عمل میں آئی۔
کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کو انٹرپول کے تعاون سے دبئی میں گرفتار کیا گیا، جسے جلد پاکستان منتقل کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے سی سی پی او لاہور کو ایک مراسلہ لکھ کر امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ اس وقت اس کیس کی تحقیقات لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاہور پولیس کی اسپیشل ٹیم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو لینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئی ہے، اسپیشل پولیس ٹیم طیفی بٹ کو جلد از جلد کاغذی کارروائی کے بعد لاہور لائے گی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کو لاہور لانے بعد جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے گا، جے آئی ٹی طیفی بٹ سے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمے میں تفتیش کرے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ 18 ماہ قبل بالاج ٹیپو کے قتل کے بعد روپوش ہوگیا تھا، امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا،امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ تھانہ چونگ میں درج ہے،جبکہ اگست 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔
خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 11 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 10 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 hours ago











