میر پور : آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے انتخابات کل ہورہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کامعرکہ کون جیتے گا اس کا فیصلہ کل بروزاتوار 25 جولائی کو ہوگا ، انتخابی مہم کا وقت کل رات بارہ بجے ختم ہوگیا جبکہ آج سے پولنگ بیگز کی تقسیم شروع کی جائے گی۔
آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں 602 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ ا ن 33 حلقوں میں 12بڑے مقابلے متوقع ہیں۔ سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان سخت مقابلوں کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے ۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 32 لاکھ 20 ہزار 793 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔
پولنگ کے لیے 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کےجوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر انتخابات میں لاہور کی دو نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل آج ہوگی ، پولنگ اسٹیشنز پر سامان سکیورٹی اور آر آوز کی نگرانی میں پہنچایاجائے گا ۔لاہور میں 25 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں لاہور سے 9 ہزار ایک سو 94 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 hours ago


