اسلام آباد : معروف پاکستانی گلوگارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے باضابطہ طور پر اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کرلی ہے ، جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
View this post on Instagram



آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے رواں برس 20 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے منگنی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھیں ۔ آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہن رکھی تھی، ساتھ ہی آئمہ نے شہباز شگری کوپوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔
خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 10 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل





