راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12 ہزار 249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے، محکمہ صحت


راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12 ہزار 249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1 ہزار 499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 94 ہزار 085 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 389 ایف آئی آرز، 1 ہزار 839 بلڈنگ سربمہر اور 3 ہزار 462 چالان درج کیے گئے جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول۔چاہ سلطان، چک جلال دین اور چکلالہ سے ڈینگی کے مریض ائے۔ دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو اور گڑھی سکندر کے علاقوں سے بھی ڈینگی کے مریض آئے۔
علاوہ ازیں گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض ائے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago





