مستقبل کے معماروں کو سلام،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
تدریس محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، پاکستان میں اساتذہ ہمیشہ قوم سازی میں پیش پیش رہے ہیں،صدر مملکت کا پیغام


ویب ڈیسک:مستقبل کے معماروں کو سلام ۔۔۔۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اسی لئے ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے،ایک بچے کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم و تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، جو اسے استاد دیتا ہے۔
اساتذہ کا عالمی دن منانے کی ابتداء 1994ء سے ہوئی، یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ان کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے طلبہ کی کامیابی ہی ہمارے لئے سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے، جبکہ طلبہ نے کہا کہ اساتذہ ہمیں صرف پڑھاتے ہی نہیں بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ بھی سکھاتے ہیں۔
استاد ہی وہ شخصیت ہے جو طالب علم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و ہنر کی روشنی سے آشنا کرتی ہے۔
اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
معروف فلسفی واستاد ارسطو کا بھی قول ہے کہ ماں باپ بچے کو پیدا کرتے ہیں اور استاد اسے اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتا ہے۔
صدر مملکت کا پیغام
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تدریس محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، پاکستان میں اساتذہ ہمیشہ قوم سازی میں پیش پیش رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی اور نسلوں کی انفرادی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اساتذہ کیلئے دن مختص کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے، معاشرے کا فرض ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم میں کسی طور پر کوئی کمی نہ ہو۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیچرز ڈے پر تمام اساتذہ کو انکی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کا دن ان مقدس ہستیوں کے نام جنہوں نے ہر حالت میں علم کے چراغ کو اپنی محنت سے جلائے رکھا، استاد کی عظمت، کردار اور رتبے کے اعتراف کرنے والی اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دن اُن خدمات اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو استاد اپنی ذات کی نفی کر کے نسلوں کو بامقصد بناتا ہے، معاشروں کی فکری بلندی، تہذیبی شائستگی اور قومی خودی استاد کی رہنمائی کی مرہونِ منت ہے۔

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 7 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 7 hours ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 11 hours ago

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 12 hours ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 9 hours ago

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 13 hours ago

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 9 hours ago

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 11 hours ago

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 hours ago

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 12 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 6 hours ago
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- an hour ago








