وزیراعظم شہباز شریف کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور سے ملاقات
وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ نور ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں


لندن: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لندن کے دورے کے دوران پاکستانی نژاد طالبہ کو اے لیول امتحانات کے 24 مضامین میں امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے دورہ لندن کے دوران تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماہ نور چیمہ کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ماہ نور کے والدین کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ماہ نور کے لیے مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کیے، ماہ نور چیمہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- 20 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران انجری کے باعث اسپتال منتقل
- 2 گھنٹے قبل

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فورسز نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر غیر قانونی آبادکار یہودیوں کیلئے کھول دیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- 20 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کی وارننگ کے باعث نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا
- 21 منٹ قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ، بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں، محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل












