پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 81 رنز بناکر نمایاں رہیں، نتالیہ پرویز 33، سدرہ نواز نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکی


کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں راویتی حریف بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی۔
بھارت کی جانب سے ملنے والے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 81 رنز بناکر نمایاں رہیں، نتالیہ پرویز 33، سدرہ نواز نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکی۔
اس سے قبل کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے پرتیکا راول نے 31 ، سمرتی مندھانا نے 23 جبکہ ہارلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
کپتان ہرمن پریت کور 19، جمیما روڈریگز 32، دیپتی شرما 25، سنہ رانا 20 اور وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے 35 رنز بنائے۔
قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ سعدیہ اقبال ، فاطمہ ثنا نے 2،2 اور رامین شمیم، نشرا سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بھی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 38 minutes ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago






