پاکستان ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر اعظم
دونوں ممالک اپنی مہارتوں کو یکجا کر کے مشترکہ ترقی کے اہداف حاصل کر سکیں، شہباز شریف


وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک اپنی مہارتوں کو یکجا کر کے مشترکہ ترقی کے اہداف حاصل کر سکیں۔
ملائیشیا کے سرکاری دورے پر موجود وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انور ابراہیم اور ملائیشین حکومت کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ملائیشیا کا پہلا دورہ ہے، لیکن یقین مانیے، گزشتہ شب یہاں پہنچنے کے بعد سے ہر چہرہ مانوس اور دوستانہ لگا، جیسے ہم ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہوں، یہ احساس خلوص اور حقیقی دوستی سے جنم لیتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کسی خاندانی ملاقات کا منظر ہو۔ جس طرح انوار ابراہیم اپنی قیادت، وژن اور توانائی کے ساتھ اپنے ملک کو خطے اور دنیا کی ایک مضبوط معیشت بنانے پر مرکوز ہیں، یہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن کا ثبوت ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی انور ابراہیم کے ساتھ انتہائی مفید بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہیں خوشی ہے کہ تقریباً تمام اہم معاملات پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔ملائیشین وزیرِاعظم کا گزشتہ برس پاکستان کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لحاظ سے یادگار رہا۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کہ ملائیشین وزیرِاعظم نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے اپنا وژن پیش کیا ہے، ان شعبوں میں ملائیشیا نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان ان کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج وہ یہ بات عوامی طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان نہ صرف ملائیشیا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے بلکہ مشترکہ منصوبوں اور باہمی فائدے کے تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی مہارتوں کو یکجا کرنا چاہتا ہے۔ ملائیشیا میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں جو قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام عوامل ہمیں امید دلاتے ہیں کہ ہم اپنے امکانات کو بروئے کار لا کر اپنی معیشتوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور باہمی تعاون کے ساتھ ترقی کر سکتے ہیں۔
ملائیشین وزیرِاعظم انور ابراہیم نے اپنے خطاب میں ملائیشین جامعات میں پاکستانی ماہرین اور طلبا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا نے پاکستان سے چاول کی درآمد میں اضافہ کیا ہے، جب کہ گوشت کی درآمد میں بھی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔
انور ابراہیم نے شہباز شریف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
ملائیشین وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان ان مسلم ممالک میں شامل تھا جو ابتدا میں ان شعبوں میں نمایاں طور پر آگے تھے اور یہ صلاحیت اب بھی موجود ہے،اب جب کہ ہم نے ملک میں استحکام حاصل کر لیا ہے، ہم مزید تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے فلسطین اور غزہ کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کی انتہائی قدر کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں، اگرچہ ملائیشیا کے کچھ تحفظات ہیں، لیکن کم از کم جنگ بندی اور صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے معاملے پر دنیا کے بیشتر ممالک کا واضح مؤقف سامنے آ چکا ہے۔
پریس کانفرنس سے قبل ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 4 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 4 hours ago
