ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا کے گھر پر ہوئی تھی


بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ارباز خان 57 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بن گئے۔ ان کی 35 سالہ اہلیہ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔
یہ خوشی کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شورا خان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے اور ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا کے گھر پر ہوئی تھی، جس میں خان فیملی کے ارکان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ارباز خان نے تصدیق کی تھی کہ وہ اور شورا والدین بننے والے ہیں۔
یہ ارباز خان کے لیے باپ بننے کا دوسرا موقع ہے۔ ان کی پہلی شادی اداکارہ ملائکہ اروڑا سے 1998 میں ہوئی تھی، جو 2017 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس شادی سے ان کے ایک بیٹے ارہان خان ہیں، جو اب 22 سال کے ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ورجینیا میں امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں رقص، ویڈیو وائرل
- an hour ago

پاکستان ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر اعظم
- 3 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، موسم میں مزید خنکی
- 4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
- 15 hours ago

بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا،خواجہ آصف
- 14 hours ago

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، بلوم برگ
- 2 hours ago

حماس کا غزہ کا کنٹرول نہ چھوڑنے پر مکمل خاتمہ کردیا جائےگا، ٹرمپ کی دھمکی
- 4 hours ago

برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی
- 4 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 hours ago

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شیخ وقاص اور زرتاج گل کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم
- 35 minutes ago

ڈیڑھ سو رنگ وسیب کے،عجائب گھر لاہور میں وسیب کی تاریخی عمارتوں پر نمائش کا احوال
- 17 hours ago

دورہ ملائیشیا ، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش
- 4 hours ago