Advertisement

برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی

آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Oct 6th 2025, 9:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی

برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔ برطانوی پولیس نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم (hate crime) قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس وقت مسجد کے عمر رسیدہ چیئرمین اور ایک نمازی عشاء کی نماز کے بعد چائے پی رہے تھے۔

چیئرمین نے بتایا کہ ’ہم نے ایک زور دار دھماکہ سنا، باہر نکلے تو دیکھا مسجد کا دروازہ شعلوں میں گھرا ہوا ہے۔ ہم فوراً باہر بھاگے اور مدد کے لیے پکارا۔‘دونوں افراد محفوظ رہے، تاہم مسجد کے داخلی حصے کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور جانتے تھے یا نہیں کہ مسجد کے اندر اس وقت لوگ موجود تھے۔ مسجد کے سیکورٹی کیمروں میں حملے کی ویڈیو ریکارڈ ہوئی ہے جس میں دو نقاب پوش افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ پہلے دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے مسجد کے باہر کھڑی چیئرمین کی گاڑی پر بھی پٹرول پھینکا۔

مذکورہ مسجد گزشتہ چار برسوں سے فعال ہے، جہاں روزانہ 10 سے 15 نمازی نماز ادا کرتے ہیں۔ مقامی رضاکاروں کے مطابق، چیئرمین اور ان کے ساتھی معمول کے مطابق نماز کے بعد چائے پینے کے لیے رک گئے تھے، اس دوران حملے کا واقعہ پیش آیا۔

حکام نے واقعے کے بعد علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے اور سسیکس (Sussex) بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن اس واقعے نے مقامی مسلم برادری کو شدید ذہنی صدمہ پہنچایا ہے۔‘

برطانوی پارلیمان کے لبرل ڈیموکریٹ رکن جیمز میک کلیری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک خوفناک اور قابلِ شرم حملہ ہے۔ پیس ہیون کی یہ مسجد میرے حلقے کے لوگوں کے لیے ایک اہم مذہبی و سماجی مرکز ہے۔ پولیس کا یہ اقدام درست ہے کہ اسے نفرت پر مبنی جرم کے طور پر لیا جا رہا ہے۔‘

مسجد انتظامیہ کے مطابق، یہ پہلی بار نہیں کہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ گزشتہ سال اگست میں دو مختلف مواقع پر مسجد پر انڈے پھینکے گئے تھے اور گزرنے والے افراد کی جانب سے توہین آمیز جملے بھی کسے گئے تھے۔

Advertisement
غزہ جنگ بندی پر 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا،مارکوروبیو

غزہ جنگ بندی پر 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا،مارکوروبیو

  • 16 hours ago
ڈیڑھ سو رنگ وسیب کے،عجائب گھر لاہور میں وسیب کی تاریخی عمارتوں پر نمائش کا احوال

ڈیڑھ سو رنگ وسیب کے،عجائب گھر لاہور میں وسیب کی تاریخی عمارتوں پر نمائش کا احوال

  • 16 hours ago
بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  • an hour ago
دورہ ملائیشیا ، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش

دورہ ملائیشیا ، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش

  • 3 hours ago
بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا،خواجہ آصف

بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا،خواجہ آصف

  • 12 hours ago
ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • 2 hours ago
حماس کا غزہ کا کنٹرول نہ چھوڑنے پر مکمل خاتمہ کردیا جائےگا، ٹرمپ کی دھمکی

حماس کا غزہ کا کنٹرول نہ چھوڑنے پر مکمل خاتمہ کردیا جائےگا، ٹرمپ کی دھمکی

  • 3 hours ago
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، بلوم برگ

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، بلوم برگ

  • 42 minutes ago
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

  • 14 hours ago
پاکستان ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر اعظم

پاکستان ملائیشیا کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر اعظم

  • an hour ago
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس

  • 17 hours ago
ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی  تو کہیں تیز بارش، موسم میں مزید خنکی

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی  تو کہیں تیز بارش، موسم میں مزید خنکی

  • 3 hours ago
Advertisement