Advertisement

پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور : فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان ،لاہور اور راولپنڈی میں کورونا ویکسینشن کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 25th 2021, 6:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے ،این سی او سی نے 14اگست تک پنجاب کے ان پانچ اضلاع کے18سال سے زائد عمر افراد کی 40فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیاہے ،لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ بھی کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے،این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے  ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا ، گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ شہری ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں ۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوے کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے خصوصی ویکسینیشن مہم کیلئے مائیکرو پلان تیار کر لیا ہے ،گھر گھر جا کر ویکسیئن لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں دو موبائل ٹیمیں تشکیل  دی جائیں گی،فیصل آباد میں 566، گوجرانوالہ میں 224،ملتان میں 250موبائل ٹیمیں قائم کی جائیں گی ،راولپنڈی میں 356 اورلاہور میں 528موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ہے۔ جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 19 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 13 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 4 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement