سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
دورہ کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔


اسلام آباد:پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی اہم پیشرفت ہوئی ہے،جس کے تحت سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا ہے۔
اسلام آباد آمد پر سیکرٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی،پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے وفد کا استقبال کیا،وفد کی پاکستان میں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
دورہ کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران وفد مختلف کاروباری حلقوں سے ملاقاتیں کرے گا اور ممکنہ مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔
اس دوران سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانا اور دوطرفہ کاروباری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔اس دورے کے دوران معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے اور اس کے ثمرات حاصل کرنے کیلیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل





