ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
دہشت گردی افغانستان، خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور اس کے تدارک کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنایا جانا چاہیے،اعلامیہ


ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان سے متعلق “ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس” کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ بیلا روس کے نمائندے بطور مہمان شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد نے اجلاس میں بطور رکن شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں شریک ممالک نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پُرامن ملک کے طور پر قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے میں افغانستان اور خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے تعاون، اور صحت، غربت میں کمی، زراعت اور قدرتی آفات سے بچاؤ جیسے شعبوں میں شراکت کے فروغ پر زور دیا گیا۔
اجلاس کےشرکاء نے کہا کہ افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں شمولیت ناگزیر ہے تاکہ وہ خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔
اجلاس میں تمام فریقین نے افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی میں سیاسی مقاصد کو شامل نہ کرے،جبکہ دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے اور افغان سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک یا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی افغانستان، خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور اس کے تدارک کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنایا جانا چاہیے۔
شرکاء نے ان ممالک پر زور دیا جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں کہ وہ افغان معیشت کی بحالی اور مستقبل کی ترقی کے لیے اپنے وعدے پورے کریں۔
اعلامیے میں یہ موقف بھی دہرایا گیا کہ افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی بیرونی فوجی ڈھانچے یا تنصیبات کا قیام ناقابلِ قبول ہے کیونکہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل





