وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کیا،اعلامیہ


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے 21 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر 5 سے 7 اکتوبر ملائیشیا کا دورہ کیا،1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام ،مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔
اعلامیہ میں پاک ملائیشیا تعلقات 22 مارچ 2019 کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، پاک ملائیشیا قیادت نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے اعلیٰ سطح پر روابط برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
جاری اعلامیے میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کے لیے پام آئل کی برآمد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ پاکستان اور ملائیشیا کا پام آئل کی سپلائی چین کو مستحکم اور پائیدار بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
علاوہ ازاں اعلامیہ میںمزید بتایا گیا کہ پاک ملائیشیا وزرائے اعظم نے حلال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کی طلب میں عالمی سطح پر اضافے کی اہمیت کو تسلیم کیا،دونوں وزرائے اعظم کا حلال سرٹیفکیشن، حلال فوڈ سپلائی اور مینوفیکچرنگ کو سہولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
اِسی طرح پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے جوائنٹ کمیٹی برائے دفاعی اشتراک کے تحت دو طرفہ دفاعی تعاون پر اظہار اطمینان کیا، تعلیم بشمول ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ ادارہ جاتی شراکت داری کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا فضائی سفر کی سہولیات میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔
اسی طرح دونوں ممالک کے مابین ہیلتھ کیئر فارماسوٹیکلز اور میڈیکل ڈیوائسز کے حوالے سے تعاون اور سیاحت کے فروغ پربھی اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے اعظم نے ملائیشیا میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں جانب سے قابل تجدید توانائی انرجی ٹرانزیشن اور متعلقہ شعبوں میں مشترکہ تحقیقات اور سرمایہ کاری اور پاکستان اور ملائیشیا کا سائنس و ٹیکنالوجی، اختراعات بشمول اے آئی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں تعاون، پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشت گردی، منظم جرائم، ٹیرر فائنانسنگ اور سائبر کرائمز کے حوالے سے بھی تعاون پر اتفاق ہوا۔
علاوہ ازاں پاک ملائیشیا وزرائےاعظم کا بین الاقوامی تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کرنے پر زوردیا گیا اور پاکستان اور ملائیشیا کی غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی۔اور دونوں ممالک نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور دنوں ممالک 1967 سے پیشگی سرحدوں پر القدس الشریف بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- a day ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- a day ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 10 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 7 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 8 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago




